خاتون سے زیادتی کا الزام، صومالیہ میں نوجوان کو سنگسار کر دیا گیا

Stoned

Stoned

موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں نوجوان کو زیادتی کےالزام میں سنگسار کر دیا گیا، ویب سائٹ کے مطابق صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کی عدالت نے کم عمر نوجوان کو خاتون سے زیادتی کرنے کے الزام میں سنگسار کر کے ہلاک کر دیا۔

عدالت میں مقدمے کی آڈیو ریکارڈنگ سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق جج نے 18 سالہ حسن علی کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ خاتون کو ازالے کے طور پر گائے کا ایک بچھڑا دے اور اس کے بعد لڑکے کو ہلاک کر دیا گیا۔