وومن چیمبر آف کامرس کے وفد کی معروف بزنس مین ایس ایم منیر سے ملاقات

Meeting

Meeting

کراچی : وومن چیمبر آف کامرس کے وفد کی یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر سے ملاقات و عیادت، ممبران کی جانب سے ایس ایم منیر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا، ممبران میں سبین میمن، لالارخ، شبانہ آصف، خالدہ مازیب، زرقا شفق، سارہ و دیگر شامل تھیں ، ملاقات میں ایس ایم منیر کی صحت یابی کے لیئے دعا بھی کی گئی ، اس موقع پر تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیئے ایس ایم منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایس ایم منیر تاجر برادری کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں اور کاروباری حلقوں میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

کراچی کی کاروباری برادری میں یونائیٹیڈ بزنس گروپ ایک اچھے برانڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، ایس ایم منیر ایک مصروف کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور جہاں تک ممکن ہوسکے غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں ، وفد سے ملاقات کے دوران ایس ایم منیر کا کہناتھا کہ وومن چیمبر آف کامرس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی ، انہوں نے خواتین کی آمد پر ان شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے ملک کی خواتین نہ صرف محنتی ہیں بلکہ آج کے دور کو مدنظر رکھتے ہوئے مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار اداکر رہی ہیں ، خواتین کسی بھی ملک یا معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔