عورت کے خوشگوار موڈ کا راز

Happy Women

Happy Women

تحریر : ارم فاطمہ
ہمارے معاشرے کی خواتین خاص طور پر نیو جنریشن بہت پریشان رہنے لگی ہے۔جس سے ان کی جلد پر بہت برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ تاہم یہاں پر یہ بات بہت اہم ہے کہ ان حالات میں ایک عورت کا موڈ کیسے اور کس طرح خوشگوار رکھا جاسکتا ہے؟یہ سوال اہم ہے۔ گھر ایک جنت نہ صرف عورت کے سلیقے اور ہنر مندی سے بنتا ہے بلکہ اس کی مسکراہٹ خوشگوار فضا کی ضامن ہوتی ہے۔ ہر نئے دن کا آغاز اور روزمرہ کام کی فہرست کو اپنے ذہن میں ترتیب دینا اور ہر کام کو اس کے مقررہ وقت میں انجام دینے کی تھکن آپ کے عضلات میں تناو ¿ پیدہ کرتی ہے۔ جس کا کبھی کبھی اظہار آپ کی ٹینشن اور ڈپریشن کی شکل میں ہوتا ہے اور جلد کی سطح پر ابھرنے والی لکیریں جھریوں کا پیش خیمہ ہوتیں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ان سر انجام دیے جانے والے کاموں میں مناسب وقفہ رکھیں اور اپنے لئے ضرور وقت نکالیں۔

روزانہ صبح اپنے معمول میں یہ بات شامل کر لیں کہ سب سے پہلے تازہ پانی سے منہ ہاتھ دھوئیں اور پاو ¿ن لازمی دھوئیں۔پانی کے چھینٹے آپ کی سکن کو تروتازہ تو کریں گے ہی اپ کو بھی ایک فرحت بخش تازگی کا احساس ہو گا۔ آزما کر دیکھیں۔ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر ایک لمحے کے لئے خود کو دیکھ کر مسکرائیں اورگہرا سانس لے کر خود کو دن بھر کی آزمائش کے لئے تیار کریں زندگی میں لائی جانے والی معمولی تبدیلیاں بھی ہمارے مزاج پر اپنے اثرات چھوڑتی ہیں۔ یہ ہمیں زندگی کی یکسانیت اور بیزاری سے نجات دلاتیں ہیں۔

بعض خواتین شاپنگ کر کے یا گھومنے پھرنے سے یا کسی سہیلی کے گھر جانے کے لئے تیار ہوتیں ہیں تو نیا سوٹ اور میچنگ چیزیں موڈ کو خوشگوار بنا دیتیں ہیں۔ لیکن متوسط طبقہ ان خواہشات کے بارے میں سوچ نہیں سکتا۔ اس لیے ان کے لئے بس اتنا ہی کہنا ہے کہ اگر گھر میں مزاج کے خلاف بات ہو یا پھر آپ کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے تو پنے موڈ کو بدلنے کے لئے ایک لمحے یہ سوچئے ایسا کیا کام اور مصروفیت ہو سکتی ہے جو اس کیفیت سے نکلنے میں اپ کی مدد کر سکے۔

Life

Life

اس سلسلے میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے اور یقینی طور پر کہی جا سکتی ہے کہ اپنے آپ کو توجہ دینے اور اپنے اوپر وقت صرف کرنے سے آپ بہتر محسوس کر سکتی ہیں۔ زندگی میں خوشیوں کے لمحات لانے اور اپنے ارد گرد رہنے والوں کی توجہ حاصل کرنے میں اپ کا دلکش اور نکھرا چہرہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس پر خاص توجہ دیں۔ اپنی آنکھوں میں کاج کی ڈوری لگائیں اور برش کے ذریعے انکھوں کے کناروں پر موٹے حاشیے لگائیں۔ یہ نئی لک آپ کا موڈ خوشگوار بنانے میں مدد کرے گی رخساروں پر ہائی لائیٹر لگائیں ہلکی سی شوخ رنگ لپ اسٹک کی کوٹنگ کریں ۔ اس سے نہ صرف موڈ بدلے گا بلکہ اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔ اپنی ذات پر اعتماد ہی آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ جب کبھی کسی وجہ سے طبیعت بوجھل ہو یا دل اداسی کا شکار ہو ہلکا سا میک اپ کریں۔ اپنے نقوش ابھاریں۔ یہ توجہ آپ کے مزاج میں مثبت تبدیلی لائے گی۔

دن کے معمولات میں ہلکی پھلکی موسیقی، اچھی شاعری پڑھنا یا اپنے پسندیدہ موضوعات کا مطالعہ نہ صرف آپ کی علمیت میں اضافہ کرے گا بلکہ آپ کے حلقہ احباب میں اس پہ تبصرہ آپ کی شخصیت کو نمایاں کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ جان لیجیے کہ زندگی مسائل میں گھری ہو تو آپ کا رویہ اور آپ کی اپنی ذات کی طرف توجہ نہ صرف اس منفی صورتحال سے آپ کو نکلنے میں مدد دے گی بلکہ آپ کے لبوں کی مسکراہٹ آپ کے ذہنی دباو ¿ کو کم کرنے میں معاون ہوگی اور آپ بہتر طور پر اپنے فرائض خوش دلی سے انجام دے پائیں گی۔

Upset Woman

Upset Woman

آپ کی زندگی آپ کے لیے انمول تحفہ ہے۔ اس کبھی بھی بوجھ اور اپنے لیے مصیبت نہ سمجھیں۔ مشکلات ہر شخص پر آتی ہیںبا ہمت وہ ہوتا ہے جو ان مشکلات کا سامنا کرنے کی طاقت خود میں پیدا کرلیتا ہے یاد رکھیں آپ ہر وقت اداس اور پریشان رہنا نہ صرف آنے والے دنوں میں آپ پر منفی اثرات مرتب کرے گا بلکہ آپ کی جلدی کی رونق اور خوبصورتی بھی اس طرح رہنے سے ماند پڑے گی۔ اس لیے مسکراہٹ کو اپنی شخصیت کا لازمی حصہ بنائیں کیوں کہ آپ کی مسکراہٹ ہی آپ کی شخصیت کا تعین کرنے میں آپ کی مددگار ثابت ہوگی۔

تحریر : ارم فاطمہ