جدہ (جیوڈیسک) خاتون میت کا پوسٹ مارٹم صرف خاتون ڈاکٹر ہی کرے۔ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز۔ تفصیل کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے سعودی عرب کی وزارت صحت سے کہا ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ مملکت میں مرد ڈاکٹر مردہ خواتین کا پوسٹ مارٹم نہ کریں۔
سعودی حکام نے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کے خط پر حکم جاری کیا گیا ہے کہ خواتین کی لاشوں کا بعد از مرگ معائنہ صرف خواتین ڈاکٹر ہی کریں شیخ عبدالعزیز نے اپنے خط میں کہا کہ مسلمان کے جسم کی حرمت یکساں رہتی ہے چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ۔