کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ شہر کے ایک بڑے سرکاری اسپتال میں خاتون ڈاکٹروں اور عملے کی مبینہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی، آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے خاتون کے انتقال پر اس کے اہل خانہ سراپا احتجاج ہوگئے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کے رہائشی گلاب خان کی بیوی دو روز قبل صوبائی سنڈیمن اسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل ہوئی تھی، گلاب خان کے مطابق ڈاکٹروں نے پہلے کہا کہ اس کی بیوی کے آپریشن کی ضرورت نہیں۔
تاہم آج اچانک بتایا کہ زچگی آپریشن سے ہوگی، جس کے بعد بچے کی ولادت ہوئی تاہم اس کی بیوی کو آکسیجن بروقت فراہم نہیں کی گئی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی، گلاب خان کا کہنا تھا کہ وارڈ میں آکسیجن سے بھرا سلنڈر موجود ہی موجود نہیں تھا، اس کی جگہ ایک خالی سلنڈر مریضہ کو لگا دیا گیا، اس صورتحال پر مریضہ کا شوہر اور دیگر رشتے دار طیش میں آگئے اور احتجاج کیا۔