ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں پانچ نیوی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ ممبئی کی رہائشی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ہوٹل میں گئی جہاں نیوی اہلکاروں نے خاتون کو ہراساں کرنا شروع کر دیا جبکہ اس کے شوہر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
نیوی اہلکاروں نے خاتون اور اس کے شوہر کی گاڑی کا چالیس منٹ تک پیچھا کیا جس پر جوڑے نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے پانچوں نیوی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ کلاس فور کے یہ نیوی اہلکار الیکٹرانک ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔