کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) 3 ماہ کی حاملہ خاتون کو اس کے خاوند نے پہلے طلاق دے دی اور تین ماہ قبل اس کے پیٹ میں چار ماہ کا بچہ ضایع کرنے کیلئے دوبارہ رجوع کر لیا۔ اور ایک رات نشہ آور گولیاں کھلا کر استقاط حمل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 17 لیہ کی طاہرہ شبیر دختر غلام شبیر نے ڈی پی او لیہ کو درخواست میں الزام عائد کیا کہ 9 ماہ قبل اس کی شادی محمد عمران ولد منور شیخ سکنہ کوٹلہ حاجی شاہ کے ساتھ ہوئی تھی۔ اور تین ماہ قبل محمد عمران نے اس کو طلاق دے دی تھی۔ اس دوران اس کے پیٹ میں چار ماہ کا بچہ بھی تھا۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملزم محمد عمران ، محمد عرفان ، بلقیس بی بی اور آسیہ (دختران) منور شیخ نے ایل ایچ وی مسماة رخسانہ کے ساتھ مل کر سازش تیار کی اور طاہرہ شبیر کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے واپس لے گیا اور زناء حرام کرتا رہا۔ ایک رات کھانے میں نشہ آور گولیاں ملا کر بے ہوش کر دیا اور رات گئے استقاط حمل کر ڈالا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی سفارش پر چیئر مین واپڈا نے شاہ پور اور پیر سواگ فیڈر کو دو الگ الگ حصوں میں تقسیم کر دیا۔ جس کے بعد شاہ پور اور پیر سواگ فیڈر کے چار چار حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد اوور لوڈنگ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ اور علاقہ کے لوگوں کے خصوصاً گرمیوں میں فائدہ پہنچے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) چوہدری اطہر مقبول ہی عوام دوست گروپ کے امیدوار ہیں۔ ضیاء الحسن گجر کی تحریک انصاف میں شمولیت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوام دوست گروپ کے سربراہ چوہدری اقبال گجر ، چوہدری سرور گجر ، چوہدری انور گجر ، چوہدری خاور گجر ، چوہدری ذوالفقار گجر ، چوہدری پرویز اختر ، حاجی رانا محمود و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوست گروپ پہلے کی طرح متحد ہے۔ اور آئیندہ الیکشن میں ہمارا امیدوار ایک بارپھر چوہدری اطہر مقبول ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ضیاء الحسن گجر کا تحریک انصاف میںشمولیت کا فیصلہ ذاتی ہے۔ جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ انشاء اللہ متحد ہیں اور رہیں گے۔