خاتون سے دست درازی چھریاں مار کر زخمی کر دیا دو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

knives

knives

اسلام آباد (جیوڈیسک) تھانہ کوہسار کے علاقہ ایف سکس میں سی ڈی اے کی ملازمہ سے دست درازی اور چھریاں مار کر زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نامزد ملزم سمیت دو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے شبانہ بی بی زوجہ راشد ملک نے بتایا کہ ملزم شاکر اور ایک نامعلوم مدعیہ کے گھر کے سامنے آکر گالیاں دینے لگے، مدعیہ نے منع کیا تو ملزموں نے مدعیہ کو پکڑ لیا اور دست درازی کرتے ہوئے کپڑے پھاڑ دئیے بعدازاں چھریاں مار کر مدعیہ کو زخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تاہم پولیس نے ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔