سینٹ ڈنی آپریشن، حسنہ نے خود کو دھماکے سے نہیں اڑایا تھا

 Hasana

Hasana

پیرس (جیوڈیسک) پیرس کے علاقے سینٹ ڈِنی میں پولیس چھاپے کے دوران حَسنہ نامی عورت کے خود کو اڑا لینے کی اطلاع غلط ثابت ہوئی ہے اور اب پولیس کا کہنا ہے کہ کسی عورت نے نہیں بلکہ ایک مرد نے خودکش دھماکا کیا تھا۔

پیرس میں مشتبہ رنگ لیڈر کے لیے ہونے والی پولیس کی کارروائی کے دوران حَسنہ نامی عورت نے خود کش دھماکا نہیں کیا تھا، سینٹ ڈِنی میں ایک مرد نے خودکش دھماکہ کیا تھا۔ اس سے پہلے فرانس کے سرکاری وکیلوں کا کہنا تھا کہ پولیس کارروائی کے دوران حَسنہ نامی عورت نے خود کش دھماکا کیا تھا۔

ادھر پیرس پر ہونے والے ابتدائی حملے کے دوران اسٹیڈیم پر حملہ کرنےوالے دوسرے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی، پیرس کے وکیل استغاثہ کے مطابق دوسرا خودکش بمبار اکتوبر میں یونان کے ذریعے فرانس میں داخل ہوا تھا۔