خاتون کا بیٹے کو جعلی پولیس مقابلہ میں ہلاک کر نے کا الزام

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) چک علاؤالدین کی رہائشی خاتون کوثر بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود پولیس نے میرے بیٹے ظفر اقبال کو مبینہ جعلی پولیس مقابلہ میں ہلاک کر دیا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کر تے ہوئے کوثر بی بی نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور آئی جی پنجاب پولیس میرے بیٹے کی مبینہ جعلی پولیس مقابلہ میں ہلاکت کا نوٹس لیں۔ پولیس نے ہمیں لاش دینے کے بجائے ٹی ایم اے کے حوالے کردی جنہوں نے لاوارث قراردیکر دفن کردیا۔ تین روز بعد علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر ہم نے قبر کشائی کرواکر لاش وصول کی۔