خاتون ٹک ٹاکر کیس: ریمبو سمیت دیگر ملزمان ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے

Accused Rambo

Accused Rambo

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گریٹر اقبال پارک واقعے میں گرفتار ملزم ریمبو نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ کا ساتھی ریمبو خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ہے جس نے اب ضمانت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

ملزم ریمبو سمیت دیگر 6 ملزمان نے بھی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے جن میں محسن علی، محمد بلال، ظفر علی، منصب علی، محمد حسنین شامل ہیں۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ خاتون نے جھوٹے الزامات عائد کرکے مقدمے میں نامزد کروایا لہٰذا عدالت ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرکے ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔