لاہور (جیوڈیسک) پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کے طلباء نے خواتین پر تیزاب پھینکنے کے متعلق آگاہی کے حوالے سے خصوصی واک کا انعقاد کیا۔
طلبا نے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین پر تیزاب پھینکنے کے قانون کو مزید سخت بنانے، اس پر عملدرآمد کرانے کے متعلق مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ خواتین پر تیزاب پھینکنے کیخلاف ہمیں مؤثر قانون سازی کرنا ہوگی۔