برسٹول (جیوڈیسک) خواتین ایشز سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکتالیس رنز بنائے۔
کینگروز کی میگ لنیگ پچاسی رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جواب میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم ہدف کا کامیاب تعاقب نہ کر سکی اور صرف ایک سو باون رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اس جیت کے بعد آسٹریلیا کو سیریز میں دو ایک کی برتری مل گئی ہے۔