پاکستان (جیوڈیسک) ہاکی فیڈریشن نے پہلی ویمن ایشیا چیلنج ہاکی کپ کے تربیتی کیمپ کے لئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ لاہور پی ایچ ایف کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے لئے محمد عثمان چیف کوچ ہوں گے جبکہ پروین گل منیجر کے فرائض سر انجام دیں گی۔
ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ چوبیس جولائی سے اسلام آباد میں لگے گا جب کہ یہ ٹورنامنٹ یکم سے 8 ستمبر تک بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ پی ایچ ایف سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں ویمن ٹیم کا یہ چوتھا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہے اور خواتین میں ہاکی کے فروغ کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے۔