خواتین کیخلاف جرگہ کا استعمال روکا جائے، سینیٹ کی قرارداد

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) خواتین کے خلاف جرگہ کے استعمال کو روکنے کے لیے سینٹ میں متفقہ قرارداد منظورکر لی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں خواتین اور اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل نے قرارداد پیش کی، جس کی ایوان نے متفقہ منظور دی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف جرگہ کے استعمال کو روکنے کیلئے حکومت کمیشن قائم کرے قرارداد میں ڈی این اے کو زیادتی کیسز میں بطور گواہی پیش کرنے کی شق بھی شامل تھی جسے ایوا ن نے مشاورت کے بعد قرارداد سے نکال دیا۔