پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں عید کی روایتی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹوں میں گہما گہمی سے شہر کی رونقیں بڑھ گئی ہیں عارضی طور پر لگائے گئے اسٹالز بھی سج گئے ہیں۔ پشاور میں عید کی روایتی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹوں میں گہما گہمی سے شہر کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔
شہر کے بازاروں میں ریڈی میڈ گارمنٹس، کڑھائی والے کپڑوں ، جوتوں، چوڑیوں، کاسمیٹکس ، مہندی اور،آرٹیفیشل جیولری کی دکانوں پر کا فی رش ہے۔ بچے کھلونے بھی خرید رہے ہیں۔ شہر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں خواتین کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔
عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے لئے چاقو چھریوں کی فروخت بھی جاری ہے دوسری طرف پشاور سے صوبے اور ملک کے دیگر شہروں میں عید منانے کے لئے جانے والے مسافروں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔