دبئی (جیوڈیسک) آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ ٹی 20 کوالیفائرز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی شاندار کارکردگی کے بعد پلیئرز کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے، بولرز میں سعدیہ یوسف ٹاپ 10 میں آ گئیں۔ ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ 20 بولرز میں پاکستان کی 3 کھلاڑی شامل ہیں۔
سب سے نمایاں مقام سعدیہ یوسف کا ہے جو پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئیں ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ندا ڈار گیارہویں اور کپتان ثنا میر چودہویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راونڈرز میں پاکستان کی بسمہ معروف کا چھٹا رینک ہے جبکہ ثنا میر دسویں پوزیشن پر ہیں۔