ویمن کرکٹر ندا ڈار کو سابق بہنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں

Nida Dar

Nida Dar

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر ندا ڈار کا کہنا ہے کہ انہیں سابق بہنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد انہوں نے نیٹ پریکٹس بھی روک دی ہے۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی قومی کرکٹر ندا ڈار نے اپنے سابق بہنوئی جنید سندھو پر تشدد کرنے، بھتہ مانگنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

ویمن آل راؤنڈر نے کہا کہ خوف کے مارے وہ گھر میں قید ہو کر رہ گئی ہیں جس کے باعث وہ پریکٹس بھی نہیں کر سکتیں۔ ندا ڈار نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ندا ڈار کے والد نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی نے خلع لے لی ہے جس پر اس کا سابق شوہر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ کرکٹر کے والد نے بھی وزیر اعلیٰ سے تحفظ دلانے کی درخواست کی ہے۔