خواتین سے امتیازی سلوک، آئی جی اور حکومت پنجاب سے جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں خواتین کے ساتھ بھرتیوں کے معاملہ پر امتیازی سلوک کے خلاف آئی جی پنجاب اور پنجاب حکومت سے 20 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار خواتین وکلا نے موقف اختیار کیا کہ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کے لیے خواتین کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا جبکہ مردوں کے لیے اوپن میرٹ رکھا گیا ہے جو امتیازی سلوک کے مترداف ہے۔

عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے امتیازی سلوک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیں گے۔ عدالت نےآئی جی پنجاب اورپنجاب حکومت سے 20 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔