لاہور: خواتین پر گھریلو تشدد ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کے تدارک کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے اور اس کیلئے فوری طور پر قانون سازی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایجوکیشنل اینڈہیلتھ فائونڈیشن کی چیئرپرسن سندس قمر نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گھروں کے اندر جھگڑوں میں عورتوں کی عزت نفس مجروع کی جاتی ہے اور خواتین کو ذہنی جسمانی اور گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر اس کو گھر کے مسئلے کے طور پر لیا جاتا ہے اور تھانوں وغیرہ میں مقدمہ درج نہیں کرایا جاتا۔
جبکہ گھر کی چار دیواری کے باہر ہونے والے چھوٹے موٹے واقعات بھی پولیس میں رپورٹ کیے جاتے ہیں، سندس قمر نے مزید کہا کہ حکومت کو خواتین کے حقوق کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔