فیصل آباد: اپوا فیصل آباد خواتین کو معاشرے کا مفید بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ خواتین کو معاشی دھارے میں شامل کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
ان خیالات کااظہار اپوا فیصل آباد کی چیئرپرسن مسز شاہنواز نے گزشتہ روز اپوا کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپوا سے 3ماہ کا کورس مکمل کرنیوالی خواتین اپنی اور فیملی کی باعزت کفالت کا باعث بنیں گی اور امید ہے کورس حاصل کرنے والی طالبات اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گی۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجم عالم شاہ، انوری صادق، رخشانہ سعید، مسز سلیم الحسن، شبانہ جہانگیر، مسز ارشد حبیب، راحیل عینی ،زارا نوشین اوردیگربھی موجود تھیں۔جنرل سیکرٹری انجم عالم شاہ نے کہاکہ اپوا خواتین کے حقوق اور انہیں معاشی طورپر خوشحال بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور 3 ماہ کا کورس مکمل کرنے والی طالبات کو سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ 1500روپے فی طالبہ اعزازیہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔آخر میں طالبات میں سرٹیفکیٹس اور 1500روپے فی طالبہ اعزاز تقسیم کیا گیا۔