اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خواتین کی عید خراب کر دی۔ غیرملکی میک اپ آئٹمزوقت سے دس دن پہلے پانچ فیصد مہنگی کر دی گئیں۔
مسکارا، پرفیومز، سرخی پاؤڈر پر ڈیوٹی پندرہ سے بیس فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آنکھوں کے لئے مصنوعی پلکیں، رنگین لینز، زلفیں سنوارنے کے آلات، کریم ، شیمپو اور ٹانک مہنگے ہو گئے۔ چہرے کو چاند بنانے کیلئے فیشل کرانا بھی مشکل ہو گیا۔
ہاتھ پاؤں کا حسن بڑھانے والی نیل پالش اور گرمیوں کی عید کی سب سے بڑی ضرورت پرفیوم کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔