خواتین کو مساوی حقوق دئیے بغیر ترقی ممکن نہیں’سراج ویلفیئر فاونڈیشن

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد :خواتین کے خلاف امتیازی قوانین ختم کرکے ان کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے ان خیالات کا اظہار خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سراج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں مختلف عہدیداروں نے کیا سراج ویلفیئر فائونڈیشن کی سیکرٹری شبانہ کوثر نے بتایا کہ پاکستان میں خواتین کو کمتر سمجھا جاتا ہے

جبکہ ان کو کوئی حقوق حاصل نہیں سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں معاشرے میں بھی ان کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عالمی چارٹرڈ کا احترام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق قوانین میں ترمیم کرے ‘اجلاس میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا