فرانس اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ایتھلیٹ آف دی ائیر

Athletes Of The Year

Athletes Of The Year

مناکو (جیوڈیسک) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈرشن ایواڈ کا اعلان کردیا گیا، فرانس اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایواڑ جیتنے میں کامیاب ہوگئے، موناکو میں ہونے والی تقریب میں فرانس کے پول والٹر رینو لاویلین ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایواڈ کے حقدار بن گئے

فرنچ ایتھلیٹ نے اسی سال 21 سال پرانا سرگئی ببکا کو ریکارڈ توڑا، 2014 میں زیورخ میں وہ یورپین ٹائٹل جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے، فرینچ ایتھلیٹ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں چھ بار یہ ایوارڈ یوسین بولٹ جیت چکے ہیں۔

ویمنز ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کی شارٹ پٹر ولیری ایڈمز کے نام رہا، وہ 2014 میں ڈائمند ریس، ورلڈ انڈور چمپیئن شپ کے علاوہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل بھی جیت چکی ہیں۔