کمالیہ (غلام مرتضی سے) صدر بازار چوک سٹی ٹاپ ریسٹورینٹ بلمقابل اختر بکڈپو، صدر انجمن قصاباں محمد اسلم قصائی کے بھتیجے ارسلان، لالہ چپل اینڈ گارمنٹس شاپ والے کا عورتوں اور لڑکیوں سے چھیڑچھارڈ بدتمیزی کرنااکثر معمول ہو گیا۔
گِردونواح سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق حسبِ معمول ارسلان نے اپنی دوکان کے پاس سے گزرتی ہوئی لیڈیز سے جان بوجھ کرغلط حرکت بدتمیزی کی، جس کے نتیجے میںجھگڑا ہو گیا۔ گالم گلوچ کے ساتھ ساتھ نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ ارسلان نے عورت پر ہاتھ بھی اٹھایا۔
اسی جھگڑے کے دوران لیڈیز کے دو ہزار روپے گم ہو گئے۔ جھگڑے کے دوران 15 پر کال کی افواہ سنتے ہی اِس کے والد نے ارسلان کو فوراً دوکان سے رفو چکر کرا دیا۔
آخر کا ارسلان کے والد کو ان لیڈیز کے گم ہونے والے دو ہزار روپے ادا کرنا پڑے اور ساتھ معذرت بھی کرنا پڑی۔