ٹوکیو (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کرنا بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
گزشتہ روز ٹوکیو میں خواتین کے بارے میں ایک کانفرنس میں ایوانکا ٹرمپ نے ہالی ووڈ اور دوسرے امریکی شعبوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پرگفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کا ورک کلچر خواتین کو مناسب عزت اور احترام دینے میں ناکام ہوچکا ہے۔ لیکن ہراسمنٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔