خواتین کھاریاں کینٹ کی ناظمہ نگہت عبدالشکور نے کہا ہے کہ حج کا اصل فلسفہ امت مسلمہ کا یک ہونا ہے
Posted on September 25, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ملکہ (عمرفاروق اعوان سے) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کھاریاں کینٹ کی ناظمہ نگہت عبدالشکور نے کہا ہے کہ حج کا اصل فلسفہ امت مسلمہ کا یک ہونا ہے۔ گزشتہ روز حذیفہ ہائوس کھاریاں کینٹ میں فلسفہ قربانی، حج و عمرہ کے موضوع پہ منعقدہ پروگرام میں خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ کا اصل مقصد یہ ہے کہ حضرت ابراہیم کا رنگ ہماری زندگیوں میں نظر آئے۔
اللہ کی طرف سے غلبہ دین کا وعدہ تو اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ ہم ایسے بندے بن جائیں جو اس کے سوا کسی اور کے بنے ہوئے نظام کے سامنے نہ جھکیں۔ اہنوں نے کہا کہ اللہ کو ہماری قربانیوں کا گوشت مطلوب نہیں ہے بلکہ قربانی کی اصل روح یہ ہے۔
کہ ہم ہر اس کام سے رک جائیں جس سے اللہ اور اس کے رسول نے ہمیں روکا ہے۔ اپنی خواہشات کی قربانی، اللہ کی راہ میں اپنی جان، مال اور اولاد کی قربانی دینے کا جذبہ پیدا کرنا ہی قربانی کا فلسفہ ہے۔ اس موقع پہ خواتین اور طالبات کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔