اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں شرکت کرنے کا حق حاصل ہے۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں خواتین کو مساوی حیثیت حاصل ہے اور ہم صنفی بنیاد پر تشدد اور خواتین کے خلاف امتیازی قوانین کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ہر طرح کے امتیازات کے خاتمے سے متعلق عالمی کنونشنز کی توثیق کی ہے اور پاکستان خواتین کی ترقی سے متعلق بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔