لندن (جیوڈیسک) لندن میں ایک اکیاسی سالہ بوڑھے نے حجاب پہنی ہوئی ایک خاتون کو چلتی ہوئی ریل گاڑی کے آگے دھکا دے دیا، خوش قسمتی سے اس خاتون کی جان محفوظ رہی۔
واقعہ لندن کی زیرِ زمین ریل کے ایک اسٹیشن پر پیش آیا جہاں لوگ گاڑی کے انتظار میں کھڑے تھے جن میں ایک مسلمان خاتون بھی شامل تھی۔ جب ریل گاڑی قریب آئی تو ایک شخص نے حجاب والی خاتون کو پیچھے سے دھکا دے دیا۔
خوش قسمتی سے خاتون ریل گاڑی سے ٹکرا کر واپس پلیٹ فارم پر گری۔ اس کے جسم پر معمولی خراشیں آئیں۔ پولیس نے اکیاسی سال کے ایک جاپانی نژاد شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے خاتون کو دھکا دیا تھا۔