خواتین کی اکثریت مردوں کے ساتھ شاپنگ کی خواہاں ہوتی ہے

Women

Women

برلن (جیوڈیسک) جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایک سروے کرایا گیا، جس میں 16 ہزار سے زائد مردوں اور خواتین نے حصہ لیا۔ مقصد یہ تھا کہ ضروری یا فارغ وقت کی ایسی مصروفیات کا پتہ چلایا جا سکے۔

جو یہ جاننے میں مدد دیں کہ مرد اور خواتین کون کون سے کام مل کر کرنا پسند کرتے ہیں اور کون سی مصروفیات ایسی ہوتی ہیں ، جہاں مردوں اور خواتین کی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ ان کے پارٹنر بھی ان کے ساتھ نہ ہوں۔

رائے عامہ کے اس جائزے کے نتائج کے مطابق 37 فیصد یا ایک تہائی سے زائد خواتین کی خواہش یہ ہوتی ہے کہ جب وہ خریداری کے لیے جائیں ، تو ان کے شوہر یا دوست ان کے ساتھ نہ ہوں۔ یہ خواتین تنہا یا اپنی کسی سہیلی کے ساتھ شاپنگ کرنا پسند کرتی ہیں۔

اسی سروے کے دوران 30 فیصد مردوں نے یہ کہا کہ جب وہ گھر میں کوئی کام کر رہے ہوں تو وہ چاہتے ہیں کہ کم از کم ان کی شریک حیات کوئی مداخلت نہ کرے اور انہیں سکون سے کام کرنے دے۔ سفر کے لئے سوٹ کیس کی تیاری میں خواتین کی بہت بڑی اکثریت یہ پسند کرتی ہے کہ سوٹ کیس کی تیاری اور پیکنگ مردوں کو کرنی چاہیے۔

گھر پر جو ایک کام مرد اور خواتین مل کر خوشی سے کرتے ہیں ، وہ ہے ٹیلی ویژن دیکھنا۔ 95 فیصد مردوں اور 92 فیصد خواتین کے مطابق انہیں اپنے شریک حیات کے ساتھ مل کر ٹی وی دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ اس دوران یہ رائے بھی ظاہر کی گئی کہ ٹی وی پر کوئی فٹ بال میچ اس وقت نہیں لگنا چاہیے جب کسی دوسرے چینل پر خاتون خانہ کا کوئی پسندیدہ پروگرام بھی لگا ہوا ہو۔