کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے مردوں سے ایک قدم پیچھے ہونے کی بات سے متفق نہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ زارا نور عباس نے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ خواتین کو زندگی میں ہر سطح پر ایک قدم پیچھے رکھاجاتا ہے اور وہ مردوں کے برابر نہیں ہوتیں۔
اس پر زارا نور نے کہا کہ میں اس سے متفق نہیں، خواتین ہمیشہ پیچھے نہیں رہتیں لیکن ان کے ہر انتخاب پر ان سے بارہا پوچھ گچھ کی جاتی ہے لیکن کارپوریٹ دنیا میں یہ سوال مردوں کے لیے نہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ خواتین اور مرد برابر نہیں ہیں، مردوں کا اپنا مقام ہے اور خواتین کا اپنا، خواتین ایک دوسرے انسان کو جنم دیتی ہیں اور مرد یہ نہیں کرتےْ۔