خواتین ملکی سلامتی اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ محترمہ ناظرہ مسعود
Posted on March 24, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد : چیئرپرسن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ (شعبہ خواتین) نے لاثانی سیکرٹریٹ پر ”یوم پاکستان ”کے حوالے سے منعقدہ خواتین کوارڈینیٹر ز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ خواتین ملکی سلامتی اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں خواتین نے گرانقدرخدمات سرانجام دیکراپنی قابلیت اوراہلیت کوثابت کیا ہے۔
ہمیں بھی اس اہم موقع پریہ عہد کرناہے کہ ملکی سلامتی اوربقا کیلئے اپنا کلیدی کرداراداکریں گی اوراپنے نمائندے منتخب کرتے وقت ذاتی مفادات کوملکی مفادات پر قربان کردیں گی۔
اس لئے آئندہ سے ہم انہی نمائندوںکو منتخب کریں گی جورزق حلال،نمازی،دل میں خوف خدا ،فلاح انسانیت کا جذبہ اورصحیح العقیدہ (انبیاء کرام،صحابہ کرام،ازواج مطہرات،آل رسول اہلبیتاوراولیاء اللہ کی گستاخیوں سے پرہیز کرنیوالا)ہوگا۔چونکہ قانون قدرت بھی ہے کہ خداسی قوم کی حالت بدلتاہے جواپنی حالت کوخود بدلنے کی کوشش کرتی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com