خاتون افسر کا بہیمانہ قتل ملکی استحکام کے خلاف سازش ہے۔ محمد علی جعفری
Posted on March 14, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد علی جعفری نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر اور سماجی رہنماء پروین رحمان اور 4پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی ہلاکت پرگہرے دکھ کا اظہاراور شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون افسر کا بہیمانہ قتل ملکی استحکام کے خلاف سازش ہے۔
پولیس اہلکار خود ٹارگٹ کلنگ سے محفوظ نہیں ؟اب اللہ تعالی ہی ہم کو محفوظ کر سکتاہے ا نسانیت کی خدمت میں سرگرم عمل خاتون کو ٹارگٹ کرنا انتہائی وحشت ناک عمل ہے پروین رحمان کے قاتل انسانیت پر بد نما داغ ہے اور محمد علی جعفری نے مذیدکہاہے کہ پروین رحمان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔