فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحفظ خواتین بل میں اگر کوئی شق اسلام کیخلاف ہے تو اس پر غور کریں گے، اگر یہ بل پہلے موجود ہوتا تو عمران خان کو بھی کڑا لگ سکتا تھا۔
فیصل آباد میں جامع مسجد مدنی میں مدرسہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب ذمہ داری سے اپنا کام کرے تاکہ دیانتدار لوگ تحفظ کا احساس ہو۔ ہمارا مقصد نیب کی کارروائیوں کو آگے بڑھانا ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر چوہدری نثار نے تفصیل سے بات کی ہے۔ اس طرح کی کوششوں سے سیاسی جماعتوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تحفظ خواتین بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بل کے ذریعہ خواتین کو تحفظ اور لیگل ایڈ دی جائے گی۔ اگر کوئی شق غیر اسلامی ہے تو اس پر غور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بل پہلے سے موجود ہوتا تو عمران خان کو بھی کڑا لگ سکتا تھا۔