لاہور (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے منصورہ میں ہونے والے دینی جماعتوں کے اجلاس میں وزیراعظم سے ملاقات کی روداد سنائی۔
کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نے قانون سازی سے پہلے انہیں اعتماد میں نہ لینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے شکوہ کیا۔ مولانا نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم کیلئے تحفظ حقوق نسواں بل سرپرائز تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مکالمے کی روداد بھی سنائی کہتےہیں کہ وزیر اعلی نے سخت بیان دینے کا گلہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان کیلئے وزیراعظم کی حیرانگی سرپرائز تھی تو انکی یہ روداد کانفرنس کے شرکا کیلئے بھی سرپرائز بن گئی۔