خواتین کو محفوظ و بااختیار بنائے بغیر قومی ترقی ناممکن ہے: طاہر حسین
Posted on March 8, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : خواتین کو محفوظ و خوشحال بنائے بغیر نہ تو ہم تہذیب و تمدن یافتہ کہلائے جاسکتے ہیں اور نہ ہی قومی و معاشرتی ترقی ممکن ہے کیونکہ پاکستان میں خواتین کا تناسب52فیصد سے بھی زائد ہے اور اکثریتی آبادی کو نظر انداز یا حقوق سے محروم کرکے دنیا کا کوئی معاشرہ ترقی و تہذیب کا سفر طے نہیں کر سکتا۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر ” مشرف لورز فورم “ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید ‘ مشرف لورز فورم کے صدر ہمایوں مرزا ‘ سید وصی الدین ‘ انصار نقوی ‘طاہر عباس ‘ فیروزہ وارثی ‘ سعدیہ راشد‘ قرا¿ت زیدی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ م شرف دور میں پاکستان نے تاریخ کی تیز رفتار معاشی ‘ اقتصادی ‘ تعلیمی اور سماجی ترقی کی اور پاکستان کا ہر شہری اس ترقی سے فیضیاب ہوا کیونکہ مشرف نے اپنے انداز حکمرانی میں عدل و مساوات کو ملحوظ رکھتے ہوئے جہاں امیروغریب کا فرق مٹایا وہیں صنفی امتیاز کا خاتمہ کرکے خواتین کو حقوق دیئے اور ان کی صلاحیتوں کو قومی ترقی کیلئے استعمال کیا۔ طاہر حسین نے کہا کہ مشرف دور میں خواتین کو ایوان میں نمائندگی دی گئی ‘ ان کیلئے خصوصی نشستوں کا اضافہ کیا گیا‘ کاروباری قرضوں کا اجرا¿ہوا‘ تعلیم کے دروازے کھولے گئے ‘ جرگوں اور تشدد کیخلاف قانون سازی ہوئی ‘ خواتین کو ہراساں کرنے کے عمل کو قابل سزا بنایا گیا اور خواتین کوقانونی طور پر با اختیار ‘ خودمختار ‘ خوشحال اور محفوظ بنانے کیلئے مو¿ثرا قدامات کئے گئے جس کی وجہ سے ہر شعبے میں خواتین کیلئے دروازے کھلے اور انہوں نے آگے بڑھ کر قومی ترقی کی رفتار کو تیزکرنے میں اپنافعال و ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ۔طاہر حسین نے مزید کہا کہ مشرف دور کے مفید و تاریخ ساز عوامی و قومی اقدامات اور ان کے دور میں عوام کو حاصل امن‘ تحفظ اور خوشحالی اس بات کا ثبوت ہے کہ مشرف ہی پاکستانی عوام کے ہر طبقے کے نجات دہندہ ہیں اسلئے خواتین سمیت عوام کے تمام طبقات کو مشرف کیخلاف کی جانے والی سازشوں کے سامنے ڈٹ جانا اور سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا تاکہ عوام کا استحصال کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام بناکر عوام”جمہوریت “ کے نام پر استحصالی طبقات کی رائج کردہ غلامی سے نجات حاصل کرکے حقیقی جمہوریت سے روشناس ہوں اور ہماراوہماری آنے والی نسلوں کامستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com