نیویارک (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار بل کازبی پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے مقدمے میں فد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ عدالت نے بل کازبی پر فرد جرم عائد کرنے سے پہلے متاثرہ خواتین کے انٹرویو کیے اور شواہد کا جائزہ لیا۔
خیال رہے کہ بل کازبی پر درجنوں خواتین نے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کئے ہیں لیکن انھوں نے ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کیا۔رواں ماہ انہوں نے الزام عائد کرنے والی ایک خاتون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست بھی دی تھی۔ فردِ جرم عائد ہونے کے بعد عدالت سے باہر نکلتے ہوئے کازبی نے کوئی بیان نہیں دیا۔