ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں کامیابیاں خواتین کی وجہ سے ہیں اوراگر یہ نہ ہوتیں تو میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا تھا۔
ممبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ آج جس مقام پر ہوں اُس میں خواتین کا اہم کردار ہے جس میں میری دادی، بیوی، کالونی کی چاچی، بہن ، بیٹی اور فلم نگری میں ساتھ کام کرنے والی خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اسے حاصل کرنے میں ان سب نے میری بھرپور مدد کی اور یہ خواتین نہ ہوتیں تو میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا تھا۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ میری زندگی میں آج کسی سکھ اورنیکی کا عنصر بھی ان ہی خواتین کی وجہ سے ہے لہٰذا ان خواتین پر کتاب لکھنے کی خواہش ہے جس کے لئے موقع کی تلاش میں ہوں۔