خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔ تنویر یزدان۔ گلوبل ڈیولپمنٹ خواتین کے حقوق

News

News

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔ تنویر یزدان۔
گلوبل ڈیولپمنٹ خواتین کے حقوق ، ان کی حفاظت اور قانونی امداد کیلئے کام کر رہی ہے۔انیلہ عزیز تفصیل کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایم اے ہال کروڑ میں سیمینار منعقد ہوا جس میںاسسٹنٹ کمشنر کروڑ تنویر یزدان ، تحصیل میونسپل آفیسر کروڑ آصف جاوید بھڈوال ، ملک مشتاق سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ آفیسر ، میڈم انیلہ عزیز گلوبل ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ، لیلی سیمی کاظمی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج وومن کروڑ ، ، رانا محمد افضل صدر ایپکا لیہ ، ڈاکٹر اقبال ہیلتھ ڈی او ، تحصیل پا پولیشن آفیسر مرید اصغر خاں اورکمیونٹی سے سیونگ گروپس سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔آ غاز با قاعدہ اللہ پاک کے با برکت نام سے ہو ا جس کی سعادت محمد طا رق اقبال نے حاصل کی ،نعت کلام پاک کی سعادت اثناء افضل نے حا صل کی ۔ بعد میں گلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سے سعدیہ نقیب اور طاہرہ شبیر نے سٹیج پر آکر تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا تعارف کرایااور کہا کہ اس سیمینار کا مقصد کروڑ لعل عیسن کی محنت کش اور حوصلہ مند خواتین کی حسن کار کردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں وومین ڈے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ شرکاء نے اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کیا ۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمیشنر تنویر یزدان نے وومن ڈے سیمنار پر خواتین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کا بہت اہم کردار ہے چاہے وہ دیہاتی عورت ہو یا شہری وہ کسی نہ کسی طرح اپنے ملک و قوم کی خد مت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔ ان کی کار کردگی کو جتنا بھی سراہا جائے بہت کم ہے ۔خواتین کے باہر کام کرنے کے دوران پیش آنے والے مسائل اور مشکلات کو دیکھتے ہو گورنمنٹ آف پنجاب نے خواتین کی حفاطت کو یقینی بنانے کیلئے قوانین پاس کئے جس پر عمل کر کے ہم اپنی خواتین کو محفوظ بنا کر معاشرے میں ایک مقام دلا سکتے ہیں۔ گلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انیلہ عزیز نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ گلوبل ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن نے گورنمنٹ کے ساتھ مل کر تحصیل کروڑ میں خواتین کے حقوق پر بھی کا م کر رہی ہے ۔ اس کے علاوہ انیلہ عزیز نے کہا کہ گورنمنٹ کے قوانین تو موجود ہیں لیکن ہمارے دیہاتوں میں اس کی آگاہی نہیں ہے ۔ گورنمنٹ آف پنجاب نے خواتین کے حوالے سے جتنے بھی لاء پاس کئے ہیں ان تمام کی آگاہی دیہاتی علاقوں میں بھی دی جائے تا کہ وہ با آسانی اپنے حقوق کو حاصل کر سکے ا ور کوئی بھی لاء پاس کیا جاتا ہے تو اگر اس کوکورس میں شامل کیا جائے تو بہت اچھا ہو گا کیونکہ اسے اپنے حقوق کا پتہ ہوگا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ملک مشتاق صاحب نے بھی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے خواتین کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کا انحصار خواتین کی محنت اور لگن پر ہوتا ہے اس مو قع پر میں تمام خواتین خاص کر دیہاتی عورتوں کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہو ں جنہوں نے اپنے علاقوں کیلئے دن رات کام کیا اور کہا کہ اگر آپ میں سے کوئی بھی عورت کسی بھی جگہ پر اگر عورتوں پر تشدد ہوتے دیکھے تو گورنمنٹ کو اطلا ع کر سکتی ہیں اور گورنمنٹ اس پر ایکشن لے گی۔ صد ایپکا رانا محمد افضل نے خواتین خاص کر دیہاتی خواتین کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ ہر عوت باہمت اور با حوصلہ ہو تی ہے لیکن گائوں کی خواتین ہ لحاظ سے بہت محنتی ہوتی ہیں او مدوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں ا س کے علاوہ تمام شرکاء نے باری باری اپنے خیا لات کا اظہار کیا اور خواتین کی کار کردگی کو سراہا ۔بعد میں بچوں نے ملی نغمہ پیش کئے گئے اور وقتا فوقتا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی بچیوں نے ملی ترانہ اور تقریریں کیں ۔آخر میں تمام سیونگ گروپوں کی ایکٹیو خواتین جنہوں نے گلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کئی غریب لوگوں کو شیلٹر دلوایا ،فری انٹسٹ لون کے زریعے خواتین میں پولٹری او ر لائیوسٹاک پر کاروبار کرا کر دئے،مائیکروکریڈٹ کے زریعے علاقے کے کئی مردوں کو چھوٹے کاروبار کرائے،کئی ایڈووکیسی پراگرام کراتی ر ہتی ہیں جس میں ماں بچے کی صحت ،پولیواور خسرہ ویکسینیشن مہم،امن وسلا متی کے حوالے مختلف جگہوں پر تقریبات کا انعقاد کتی رہتی ہیں ،کم عمری میں شادی کی روک تھام کا قانون پورے ملک میں لاگو کیا جائے،خواتین کے شناختی کارڈ بنوانا ،بچوں کی برتھ رجسٹریشن کو بر وقت یقینی بنانا،کئی نکاح نامے کمپیوٹر رائز کرائے اورخواتین کے مسائل حل کرواتی رہتی ہیں ۔تو لوکل گورنمنٹ اورگلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے خواتین کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انٹر نیشنل وومن ڈے کے حوالے سے ہائی اچیور سرٹیفیکیٹ تقسیم کرائے گئے ۔ اور آخر میں سعدیہ نقیب اور طاہرہ شبیر نے آنے والے تمام معززمہمانان گرامی اور معزز شرکاء کا گونمنٹ آف پنجاب TMA,،سوشل ویلفئراور گلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور اختتامیہ کلمات کہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران حاجی مختیار گروپ کے جوائنٹ سیکریٹری الطاف حسین نے حاجی مختیار گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حاجی مختار دکانداروں کو ان کے حقوق دلوانے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔ اور اپنے دیئے گئے منشور پر عمل نہیں کروایا۔ جس میں شہر بھر میں لائوڈ سپیکر لگائے گئے اور نہ ہی چوکیدارے نظام کو بہتر کیا گیا۔ کچھ بھی نہ ہو۔ میں نے ہمیشہ شہر میں کام کرنے کیلئے بات کی لیکن میری کسی نے ایک نہ سنی۔ ملک اطاف حسین نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ حاجی مختار سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں اور آئیندہ دوستوں کے مشورہ سے نئے گروپ میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
کروڑ لعل عیسن( نامہ نگار) مورخہ 17 مارچ بعد نماز مغرب 9 ویں سالانہ پیغام قرآن کانفرنس بمقام مرکز الایمان کروڑ لعل عیسن میں منعقد ہو رہی ہے جس میں سرمایا اہل حدیث مولانا سبطین شاہ نقوی ، قاری حنیف ربانی ، قاری عبدالسلام عزیزی اور قاری عبدالرئوف مجدی خطاب کریں گے۔

News

News

News

News

News

News

News

News