خواتین معاشرے کا اہم ستون ،معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے:نشاط ضیاء قادری

کراچی:حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم ستون ہے معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،عورت ماں ،بہن ،بیٹی اور بیوی کے روپ میں قدرت کا انمول تحفہ اور قابل احترام ہستی ہے مگر افسوس کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور انہیں کم تر تصور کیا جاتا ہے جبکہ اس کے برعکس آج خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانا بشانہ جدو جہد کررہی ہیں اور بعض شعبوں میںمردوں سے آگے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اپواء کے تحت عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تقریب سے حقوق نسوان میں جد و جہد کرنے والی شخصیات نے بھی سیمینار سے خطاب کیااس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خواتین کے ساتھ تفریق اور حکومتی سطح پر سہولیات کے فقدان پر تفصیلی روشنی ڈالی سیمینار سے اپنے خطاب میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مزید کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے اور انہیں برابری کے حقوق اور اختیار دلا نے کی جد وجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد محترم الطاف حسین نے ہمیشہ مظلوم طبقات سے زیادتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور انہوں نے خواتین کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے نشاط ضیاء قادری عالمی یوم خواتین پر دنیا بھر کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ خواتین معاشرے کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے تابناک مستقل کو یقینی بنائیں۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri