شارجہ (جیوڈیسک) ایونٹ کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے مقررہ پچاس اوور میں دو سو بیالیس رنز بنائے لنکن کپتان Jayangani نروس نائنٹی کا شکار ہو کر ننانوے رنز پر میدان بدر ہوئیں۔
اسماویہ اقبال اور کپتان ثناء میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں پاکستان کو پینتالیس رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا۔ اوپنر جویریہ اقبال نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اپنی سنچری مکمل کرتے ہوئے جیت کو آسان بنایا وہ ایک سو تینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
ان کا کامیاب ساتھ کپتان ثناء میر نے دیا جنہوں نے زبردست آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے دو وکٹوں کے بعد ناٹ آؤٹ اکاون رنز بھی بنائے ۔ سری لنکا کے خلاف شیڈول آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پانچ وکٹ، دوسرے میں بارہ رنز اور اب تیسرے میچ میں پاکستان نے سات وکٹ سے فتح اپنے نام کی۔