ویمنز ٹینس کے 40 سال مکمل ہونے پر لندن میں تقریب

Women's Tennis

Women’s Tennis

لندن (جیوڈیسک) لندن ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کے چالیس سال مکمل ہونے پر لندن میں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔

ڈبلیو ٹی اے کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں دنیا بھر سے عالمی نمبر ایک کا درجہ پانے والی تئیس خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق ورلڈ نمبر ون امریکی سٹار کھلاڑی (Billie Jean King) کو مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔

انہوں نے شرکا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ٹی اے کی عظیم کوشش کے باعث پرانے کھلاڑیوں کو ایک ساتھ ملنے کا موقعہ ملا ہے۔ موجودہ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے بھی ڈبلیو ٹی اے کی اس شاندار تقریب کو سراہا۔