واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایک خاتون کو امریکی صدر کے طور پر ضروری دیکھے گی۔ تاہم وہ خود صدر نہیں بنے گی۔ انہوں نے یہ بات ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ مشعل اوبامہ ین کہا کہ امریکہ ایک خاتون کو بطور صدر دیکھنے کی لئے تیار ہے۔
تاہم اس عہدے کیلئے ایک قابلیت رکھنے والی خاتون کے آگے آنے کی دیر ہے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ خود صدر نہیں بنیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران پیدا ہونے والے بچے صرف یہ جانتے ہوں گے کہ امریکہ کا صدر ایک افریقی نسل امریکی شہری ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کا آزاد معاشرہ تمام شہریوں کو رنگ، نسل اور جنس سے پاک مواقع فراہم کر رہا ہے جس سے امریکی شہریوں کے زہنوں میں وسعت پیدا ہو رہی ہے۔