پشاور(جیوڈیسک) پشاور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرسراج الحق نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نہ صرف خواتین کے ووٹ کے حق میں ہے بلکہ خواتین کے لئے الگ اسمبلی کے لئے قانون سازی کے حق میں بھی ہے۔جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہناتھا کہ وہ خواتین کوووٹ پول کرنے کے خلاف نہیں۔
ان کے حلقہ پی کے95میں مقامی سطح پرکوئی معاہدہ ہواہے تواس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ بلکہ انہوں نے تحریری طورپرریٹرننگ افسرکو خواتین کے ووٹ پول کرنے کی حمایت سے آگاہ کیا۔ان کا کہناتھا کہ اگران کواختیارملے تووہ خواتین کی الگ اسمبلی بنانے کے لئے قانون سازی کریں گے۔