منڈی بہاؤالدین (جیوڈیسک) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے بل کو مشاورت کے بعد حتمی شکل دے دی گئی ہے بہت جلد منظوری کے لئے حکومت کو بھیجا جا رہا ہے۔
وہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے کمیٹی روم میں خواتین پر تشدد کی روک تھام اور بحالی کے بل کے لئے قائم خصوصی مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد تشدد مراکز کے قیام سے خواتین کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔