خواتین پر ووٹ ڈالنے کی پابندی، الیکشن کمیشن کی ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت

Vote

Vote

اسلام آباد (جیوڈیسک) نوشہرہ اور لکی مروت میں خواتین پر ووٹ ڈالنے کی غیر اعلانہ پابندی لگادی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ آفیسرز کو خواتین کا الگ ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ضمنی انتخابات کے لیے نوشہرہ میں مقامی رہنماوں نے خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگادی۔

لکی مروت اور میانوالی میں بھی جرگوں نے یہی فیصلہ سنادیا جبکہ پھالیہ میں پی پی 118 میں ضمنی الیکشن، خواتین کے ووٹ کاسٹ نہیں ہوئے، پنچایت کے فیصلے کے باعث خواتین ووٹ کاسٹ نہیں کررہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔