ویمنز ورلڈکپ : سپر سکس مرحلے میں کل تین میچز کھیلے جائیں گے

Womens World Cup

Womens World Cup

ویمنز ورلڈکپ (جیوڈیسک)دہلی آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں کل تین میچز کھیلے جائیں گے ، سپر سکس مرحلے میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست آسٹریلیا کا مقابلہ دوسرے نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی فائنل کے کوالیفائی کر چکی ہے۔

دوسرے میچ میں انگلینڈ نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہو گی ، جیتنے والی ٹیم بھی فائنل میں جگہ بناسکتی ہے ، لیکن ویسٹ انڈیز کی شکست اور رن ریٹ کے اتار چھڑا کا انتظار کرنا پڑے گا۔ تیسرے میچ میں سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ، سپر سکس میں دونوں ٹیمیں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں۔