خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا

لیہ + کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) خواتین ماں کے روپ میں جنت، بہن کے روپ میں دعا، بیٹی کے روپ میں رحمت اور بیوی کے روپ میں جیون ساتھی ہے۔ عورت کے بغیر معاشرہ ہر گز مکمل نہیں ہو سکتا۔

اے سی کروڑ تنویر یزدان۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سوشل ویلفیئر گورنمنٹ آف پنجاب اور گلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے خواتین کے عا لمی دن کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمیشنر تنویر یزدان صاحب نے وومن ڈے سیمنار پر خواتین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کا بہت اہم کردار ہے چاہے وہ دیہاتی عورت ہو یا شہری وہ کسی نہ کسی طرح اپنے ملک و قوم کی خد مت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔ ان کی کار کردگی کو جتنا بھی سراہا جائے بہت کم ہے ۔خواتین کے باہر کام کرنے کے دوران پیش آنے والے مسائل اور مشکلات کو دیکھتے ہو گورنمنٹ آف پنجاب نے خواتین کی حفاطت کو یقینی بنانے کیلئے قوانین پاس کئے جس پر عمل کر کے ہم اپنی خواتین کو محفوظ بنا کر معاشرے میں ایک مقام دلا سکتے ہیں۔ گلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انیلہ عزیز نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ گلوبل ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن نے خواتین کی ترقی کیلئے ان کے ساتھ کام کیا اور انکو سیونگ کی ایک سوچ دی اور ان کو چھوٹے کاروبار کرا کے دئے تحصیل کروڑ میں خواتین کے حقوق پر بھی کا م کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ انیلہ عزیز نے کہا کہ گورنمنٹ کے قوانین تو موجود ہیں لیکن ہمارے دیہاتوں میں اس کی آگاہی نہیں ہے ۔ گورنمنٹ آف پنجاب نے خواتین کے حوالے سے جتنے بھی لاء پاس کئے ہیں ان تمام کی آگاہی دیہاتی علاقوں میں بھی دی جائے تا کہ وہ با آسانی اپنے حقوق کو حاصل کر سکے ا ور کوئی بھی لاء پاس کیا جاتا ہے تو اگر اس کوکورس میں شامل کیا جائے تو بہت اچھا ہو گا کیونکہ اسے اپنے حقوق کا پتہ ہوگا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ملک مشتاق نے بھی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے خواتین کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کا انحصار خواتین کی محنت اور لگن پر ہوتا ہے اس مو قع پر میں تمام خواتین خاص کر دیہاتی عورتوں کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہو ں ۔ بعد میں تحصیل میونسپل آفیسر کروڑ آصف جاوید بھڈوال نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی کار کردگی کو سراہا اور گورنمنٹ کی طرف سے پاس ہونے والے حقوق کے بارے میں خواتین سے ڈسکس کیا اور کہا کی اگر آپ میں سے کوبھی عورت کسی بھی جگہ پر اگر عورتون پر تشدد ہوتے دیکھے تو گورنمنٹ نے 0800-9334نمبر پر آپ فری کال کر سکتی ہیں اور گورنمنٹ اس پر ایکشن لے گی اس کے علاوہ تمام شرکاء نے باری باری اپنے خیا لات کا اظہار کیا اور خواتین کی کار کردگی کو سراہا ۔بعد میں بچوں نے ملی نغمہ پیش کئے گلوبل ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن کی ٹیم نے خواتین کو حریسمنٹ کے حوالے سے ٹیبلو پیش کئے ۔آخر میں تحصیل کروڑ لعل عیسن کی ہائی اچیور کو ایوارڈ دئے گئے۔

جن میں انیلہ عزیز جنہوں نے ایک ادارے گلوبل ڈ ویلپمنٹ آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی جو کئی لوگوں کی ترقی اور روز گار کا زریعہ ہے جس میں خواتین کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور ان سے چھوٹے کاروبار کرائے جاتے ہیں ۔اسی طرح گورنمنٹ ڈگری کالج کی پرنسپل لیلی سیمی کاظمی ،کلثوم اختر ،D.E.Oصابرہ سلطانہ ،صنعت زار کالج کی مینجر صائمہ سیماب اور کمیونٹی کی حمیدہکو ایوارڈحسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔ دیگر مہمانوں میں آصف جاوید بھڈوال تحصیل میونسپل آفیسر کروڑ ، ملک مشتاق سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ آفیسر ، انیلہ عزیز ایگزیکٹیو ڈائریکٹر گلوبل ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن ، صابرہ سلطانہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرکروڑ ، لیلی سیمی کاظمی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج وومن کروڑ ، کلثوم اختر انچارج ا سپیشل ایجو کیشن سنٹر کروڑ ، رانا محمد افضل صدر ایپکا لیہ ،لیہ ٹوڈے ایگزیکٹیو ،چوہدری محسن عدیل ، صائمہ سیماب صنعت زارلیہ اورکمیونٹی سے سیونگ گروپس سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آ غاز با قاعدہ اللہ پاک کے با برکت نام سے ہو ا جس کی سعادت محمد طا رق اقبال نے حاصل کی ،نعت کلام پاک کی سعادت اقراء افضل نے حا صل کی ۔ بعد میں گلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سے سعدیہ نقیب اور طاہرہ شبیر نے سٹیج پر آکر تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا تعارف کرایااور کہا کہ اس سیمینار کا مقصد کروڑ لعل عیسن کی محنت کش اور حوصلہ مند خواتین کی حسن کار کردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں وومین ڈے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

Women World Day

Women World Day

Women World Day

Women World Day