نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے بنگلا دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
بنگلا دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 114 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر سولہ اعشاریہ تین اوورز میں مکمل کر لیا۔
بنگلا دیش کی کوئی بھی گیند باز پاکستانی کھلاڑیوں کے بلے سے اگلتے ہوئے رنز روکنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ سدرا امین 53 جبکہ بسمہ معروف نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔