ویمنز ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 59 رنز سے ہرادیا

T-20

T-20

سلہٹ (جیوڈیسک) بنگلادیش میں جاری ویمنز ورلڈ کپ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 59 رنز سے ہرادیا۔ 168 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7وکٹ پر 108 رنز بناسکی۔ کپتان ثنا میر اور جویریہ خان نے 35، 35 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی بولرز لیڈن ڈیوس نے 15 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے جس میں اوپننگ بیٹسویمن سوزی بیٹس نے 94 رنز بنائے اور ناٹ آوٴٹ رہیں۔